پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر اور بشریٰ مبین کے اشتراک سے پانچ واٹر ہینڈ پمپس کی تنصیب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن اورڈونر محترمہ بشریٰ مبین صاحبہ کے اشتراک عمل سےضلع ملیر کے مضافاتی علاقے بگٹی گوٹھ میں شیعہ سنی مساجد اور چوراہوں پر پانی کی فراہمی کےایک لاکھ روپے کی لاگت سے پانچ ہینڈ پمپ نصب کردیئے گئے، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری فلاح وبہبود اسدعلی زیدی نے وحدت نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بگٹی گوٹھ کے رہائشی عوام پینے کے صاف پانی کی تلاش میں دور دور بھٹکنے پر مجبور تھے، چھوٹے چھوٹے بچے کودور دراز علاقوں سے پانی بھر کر لانا پڑتا تھا ،الحمد اللہ خیر العمل فائونڈیشن کی نشاندہی اور اپیل پر محترمہ بشریٰ مبین صاحبہ نے بگٹی گوٹھ کے پانچ مقامات جن میں مسجدو امام بارگاہ پنجتنی (ع)،مسجد حضرت عمرفاروق اور دیگر تین چوراہوں پر پینے کے صاف پانی کے ہینڈ پمپ لگاکر عوام کی مشکلات کو حل کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا، امید ہے کہ محترمہ بشریٰ مبین آئندہ بھی فلاحی کاموں میں خیر العمل فائونڈیشن کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button