مضامین

امام موسی صدر کے اغوا کے سینتیس سال مکمل

رپورٹ کے مطابق لبنان کے صوبہ بقاع کے شہر ابلح میں منگل کے دن امام موسی صدر کے اغوا کی سینتیسویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر لبنان کے فرزل اور بقاع کے علاقے کے کیتھولک عیسائی پادری عصام درویش نے "پرامن بقائے باہمی، امام موسی صدر کے نظریات کی روشنی میں” کے عنوان سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں کہا کہ امام موسی صدر لبنان کی ایک اہم شخصیت تھے اور انھوں نے اس ملک کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ کیا۔ عصام درویش کا کہنا تھا کہ امام موسی صدر کے لاپتہ ہونے کو سینتیس برس گزر جانے کے باوجود لبنان کے عوام میں ان کے افکار و نظریات اور سیاست و تربیت سے متعلق ان کے اسلوب موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مجلس اعلائے شیعیان لبنان کے بانی امام موسی صدر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ سنہ انیس سو اٹھتر میں لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر کرنل قذافی کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کیا تھا۔ جس کے بعد وہ اپنے دونوں ساتھیوں سمیت لاپتہ ہو گئے تھے اور اب تک ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ان کے لاپتہ ہونے کے بارے میں مختلف طرح کی قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں لیکن لبنان کے عوام اور حکام دستیاب قرائن و شواہد کی بنا پر لیبیا کی سابق حکومت کو ان کے اغوا کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button