پاکستانی شیعہ خبریں
نا اہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )معروف عالم دین اور خطیب مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،مسجد اقصیٰ میں منعقدہ مجلس ترحیم اور تعزیتی جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی ،کرپشن ،اقرباء پروری پانی و بجلی کی عدم فراہمی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں لیکن عوام کی داد رسی کرنیوالا کوئی نہیں جبکہ حکومتی اہلکار غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ان حالات سے عوام پریشان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں امن قائم ہو اور ایسا پر امن معاشرہ تشکیل دیا جائے جس میں تمام مکاتب فکر کے مسلمان باہمی اتحاد ،یکجہتی اور اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق آزادی سے زندگیاں بسر کرسکیں۔