Uncategorized

فورتھ شیڈول کی آڑ میں علما اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،شیعہ علماء کونسل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے فورتھ شیڈول کی آڑ میں علما اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سے انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل اور حکومت سے شیعہ علما کونسل پنجاب کے نائب صدرمولانا اشتیاق کاظمی سمیت دیگر قائدین کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ انہوں نے حجاز مقدس سے قائم مقام صوبائی صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی سے ٹیلی فونک گفتگو میںکیا ۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اورعام شہریوں میں فرق کرنے کی بجائے توازن پالیسی کے تحت پرامن علما اورشیعہ علما کونسل کے رہنماوں کو بھی فورتھ شیڈول میںشامل کرکے ان کی شہری آزادیوں پر قدغن لگارہی ہے۔ یہ ظالمانہ رویہ کسی صورت قبول نہیں۔ناجائز گرفتاریوں کا سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ظالمانہ فورتھ شیڈول انسانی اور جمہوری قدرو ں کی نفی ہے ، اسے واپس لیا جائے۔پولیس پرامن شہریوںکوفورتھ شیڈول کی آڑ میں تنگ کررہی ہے۔ پرامن علما اور کارکنوں کی گرفتاریاںکی جارہی ہیں۔ مدارس اورگھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، جس سے عوام میں اشتعال پایا جارہا ہے۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شیعہ علما کونسل بھرپور حصہ لے گی۔کارکن تیاریاں کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button