Uncategorized

مفتی جعفر حسین نے ملت میں حقوق کے حصول کا شعور بیدار کیا، تہور حیدری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے تنظیم کے مرکزی دفتر لاہور میں قائد ملت، مرحوم مفتی جعفر حسین کی 32ویں برسی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ مفتی جعفر حسین کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ محسنین ملت کے افکار و کردار کو زندہ رکھا ہے اور ان کی یاد آوری کیلئے ان کے ایام کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، مفتی جعفر حسین نے اپنے منصب کے احساس کے تحت ملک بھر میں دورہ جات کر کے ملت کو سازش سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہمارے کچھ جداگانہ حقوق بھی ہیں، آپ کی شب و روز کی محنت رنگ لائی اور اس طرح ایک طرف سے ملت کے اندر اجتمائی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی، مرحوم مفتی جعفر حسین نے اپنی دوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریئے پر قائم ہوئی ہے۔ شیعہ قوم اس ملک کا اہم حصہ ہے جس نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت اپنے ملک کے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button