Uncategorized

شیعہ علماء کونسل کے تحت علامہ مفتی جعفر حسین کی برسی ہفتہ کو منائی جائے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )تحریک جعفریہ پاکستان کے بانی مفتی جعفر حسین مرحوم کی 31 ویں برسی بروز ہفتہ کو منائی جا رہی ہے۔ مرحوم قائد ملت جعفریہ کی دینی اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شیعہ علما کونسل، اسلامی تحریک، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسیں منعقد ہوں گی جن سے مقررین خطاب کریں گے۔ لاہور میں کربلا گامے شاہ بیرون بھاٹی گیٹ میں تنظیم شیعہ شہریان لاہور کے زیراہتمام مفتی جعفر حسین مرحوم کی برسی کے موقع پر علامہ ساجد علی نقوی، لیاقت بلوچ، مولانا وقارالحسنین نقوی، مولانا مشتاق ہمدانی، مولانا حسن رضا قمی، شہباز حیدر نقوی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ مفتی جعفر حسین مرحوم نے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے خطبات اور فرامین پر مشتمل شہرہ آفاق کتاب نہج البلاغہ کا اردو ترجمہ کیا۔ وہ جامعہ جعفریہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے پرنسپل بھی تھے۔ سادہ زندگی بسر کرنے والے بزرگ عالم دین مفتی جعفر حسین نے شیعہ حقوق کے لئے جنرل ضیاالحق کی مارشل لا کے دوران کرنسی پر زکوٰة اور دینیات کے مسئلے پر تحریک چلائی اور حکومت کے اسلام نافذ کرنے کے اقدامات میں مکتب اہل بیت کی تعبیرات کو بھی شامل کرانے کے لئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی بنیاد رکھی۔ 30۔ اگست 1983ء کو مفتی جعفر حسین کی وفات کے بعد فروری 1984ء میں علامہ عارف حسین الحسینی کو قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا۔ 5 اگست 1988ء کو جامعہ معارف الاسلامیہ پشاور میں ان کی شہادت کے بعداس وقت تحریک جعفریہ کے سینیر نائب صدر علامہ ساجد علی نقوی کو قائد ملت جعفریہ منتخب کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button