Uncategorized

نیشنل ایکشن پلان کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، حامد سعید کاظمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے لاہور میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام اور انتقام کی سیاست ختم ہونی چاہیئے۔ نیشنل ایکشن پلان کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، مشرقی اور مغربی سرحدوں پر خراب حالات قومی اتحاد کے متقاضی ہیں، جرائم پیشہ عناصر کو اپنی صفوں سے نکالنا سیاستی جماعتوں کی ذمہ داری ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت 1965 کو یاد رکھے، افغان حکومت بھارت کے نقش قدم پر نہ چلے اور پاکستان پر بے جا الزام تراشی کا رویہ ترک کرے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نو اور انتخابی اصطلاحات ضروری ہو چکی ہیں، بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت کا رد عمل کمزور ہے، امریکہ اور مغربی ممالک بھارت کو جارحانہ رویہ چھوڑنے پر مجبور کریں، فوج کی قربانیوں اور اچھے کاموں کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوتے دیکھ کر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں، ڈاکٹروں اور نابینا افراد کے مطالبات پورے کرے، مقبوضہ کشمیر میں 1000 لاپتہ افراد کے المیہ پر انسانی حقوق کے عالمی چمپئن کیوں خاموش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button