Uncategorized
چنوٹ:رجوعہ سادات میں یوم دفاع پر ریلی نکالی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )یوم دفاع کی مناسبت سے رجوعہ سادات، چنیوٹ میں عظیم الشان پروگرام اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ بعثت کے تحت منعقدہ تقریب سے حجۃ الاسلام علی نقی ہاشمی نے خطاب کیا، اس موقع پر انہوں نے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ یوم دفاع کی پروقار تقریب میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ سکول و کالج کے طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔