پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور:آرمی پبلک اسکول میں یوم دفاع کی رنگا رنگ تقریب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ )پاک فوج یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کو قومی جوش وجذبے سے منارہی ہے، پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ رنگا رنگ تقرہب میں بہادر جوانوں نے طیاروں میں آسمان سے زمین تک قوت کے مظاہرے کیے۔ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے جذبے کے ساتھ 1965 کی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا میلہ سجا پشاور کے کیپٹن کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں، تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان تھے۔ آرمی بینڈ نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا، اے پی ایس کے طلباء نے معصوم شہداء کی یاد دل میں لیے تقریب میں شرکت کی۔ روایتی رقص سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب میں گھڑ سوار دستے نے نیزہ بازی کا مظاہرہ کیا تو طیاروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی مختلف کرتب پیش کئے۔ میلے میں فوجی ساز و سامان کی نمائش بھی کی گئی۔کر خدمت کا عہد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button