Uncategorized

سانحہ بڈا بیر کے قاتلوں سمیت سہولت کاروں کا بھی گرفتار کرکے سزا دی جائے،علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملتان وہاڑی چوک دھماکہ کے بعد پشاور میں بڈا بیر پاک فضائیہ بیس کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات اور حملہ آورں،ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

علامہ ساجد نقوی نے پشاورپاک فضائیہ بیس کیمپ پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے نتیجہ میں فوجی آفیسر کیپٹن اسفند یاربخاری سمیت تین جونیر ٹیکنیشن شان علی ،ثاقب عباس ،طارق اور مسجد میں 16نمازیوں کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے ۔دہشتگردی کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر امن ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سفاک قاتلوں کو گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی اور انکے لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button