Uncategorized

باٹاپور : ہلاک ہونیوالےتکفیری دہشتگردوں کی لاشیں لینے کوئی نہ آیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاھور کے علاقے باٹا پور مقابلے میں ہلاک ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کا بھیانک انجام، وارثوں نے لاشیں تک لینے سے انکار کر دیا، پولیس نے میانی صاحب قبرستان میں دفن کر دیا۔ ایک دہشتگرد کی لاش بہاولنگر بھجوا دی گئی۔ پولیس کے مطابق باٹا پور میں چند روز قبل دہشتگرد شیخ قانون، محمد عمران اور راؤ ثنااللہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک سب انسپکٹر زخمی ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شیخ قانون اور محمد عمران کا تعلق وزیرستان سے تھا جبکہ راؤ ثنااللہ بہاولنگر کا رہائشی تھا۔یہ  تینوں تکفیری دہشتگرد یوحنا آباد میں چرچوں پر خودکش حملوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کئے گئے تھے۔ تینوں دہشتگردوں کی لاشیں میو ہسپتال کے مردہ خانے میں موجود تھیں جن میں سےایک دہشت گرد  راؤ ثناءاللہ کے ورثا لاش لے کر بہاولنگر چلے گئے جبکہ باقی دونوںدہشت گردوں کی لاشیں لینے کے لئے کوئی نہ آیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں میانی صاحب قبرستان کے احاطہ لاوارثان میں دفنا دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button