نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے، علامہ سبطین حسینی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رہنما مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر تکفیری دہشت گردوں کی سفاکیت کی کھلی دلیل ہے۔ اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس طرح کے قومی اثاثوں اور تنصیبات پر حملہ کرکے تکفیری دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاوں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔ کیپٹن اسفند یار بخاری اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بڑی دیدہ دلیری سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرکے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ بڈھ بیر میں نمازیوں پر وار کرنے والوں نے ابن ملجم کی ناپاک سنت ادا کر دی۔ نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے۔ یہ امریکائی اسلام کی خدمت ہےاور اسلام ناب محمد ی (ص) سے غداری ہے۔ مصیبت کے ان لمحات میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اور شہدا کے گھرانوں سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہیں