Uncategorized

محرم الحرام کے دوران امامیہ اسکاؤٹس سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، توقیر مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے امامیہ چیف اسکاؤٹ توقیر مہدی نے لاہور میں اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں ملک بھر میں مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے فرائض امامیہ اسکائوٹس انجام دیں گے، تاکہ عزاداری اور مقدس مقامات، امامبارگاہ و مساجد کو انتہا پسندانہ طاقتوں کے شر سے محفوظ رکھا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسکائوٹس ملکی حالات کے پیش نظر محرم میں کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے ملک بھر میں سکیورٹی اویئرنیس کیمپ بھی منعقد کئے جائیںگے، تاکہ ملک کا ہر شہری سکیورٹی کی اہمیت و اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہوسکے۔ توقیر مہدی کا کہنا تھا کہ امامیہ اسکائوٹس نے ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کے شہریوں کی حفاظت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور جلد پاک وطن سے تکفیری اور شرپسند عناصر کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button