Uncategorized

عاشقان رسول ن لیگ کو مسترد کرکے سانحہ داتا دربار کا بدلہ لیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر کو جعلی شیر ڈھیر ہو جائیں گے، حکومتی وزراء کی فوج ایاز صادق کو شکست سے نہیں بچا سکتی، داتا کی نگری میں رہنے والے عاشقان رسول مسلم لیگ نون کے امیدوار کو مسترد کرکے سانحہ داتا دربار کا بدلہ لیں گے، حکومت ضمنی انتخاب جیتنے کیلئے تمام سرکاری وسائل اور ذرائع استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ایماء پر نامی گرامی غنڈے اور بدمعاش حلقہ این اے 122 کے ووٹرز کو ڈرا اور دھمکا رہے ہیں، اوچھے ہتھکنڈے مسلم لیگ نون کو مہنگے پڑیں گے، لاہور کے ضمنی الیکشن حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جامعہ انوار مدینہ میں حلقہ این اے 122 کے آئمہ مساجد کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، حکومت نے اڑھائی سالوں میں عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں اور قوم مایوسی کا شکار ہے، جنوبی ایشیاء میں پاکستانی معیشت کا آخری نمبرز پر پہنچ جانا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ لاہور میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے اور حکومتی بدمعاشی کا منہ توڑ جواب دیں گے، 11 اکتوبر کو لاہور مسلم لیگ نون کا گڑھ نہیں گڑھا ثابت ہوگا۔ کنونشن سے مفتی محمد حسیب قادری، مولانا قاری مختار احمد صدیقی، پیر سید محمد شاہ ہمدانی، پیر طارق ولی چشتی نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button