Uncategorized

جعفر جتوئی جیسے لوگ خودکش بمباروں کو شیعہ کے خلاف مواد فراہم کرتے ہیں، مؤدت اہل بیت فاونڈیشن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مودت اہل بیتؑ فاونڈیشن کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر فرقہ واریت پھیلانے والے خطیبوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دین مبین کے نام پر من گھٹرت خرافات پیش کرنے والے لادینیت پھیلانے اور اسلامی مکاتب فکر کے درمیان دوریوں اور انتشارکا باعث بن رہے ہیں۔ ایسے لوگ خود کش بمباروں کو شیعہ کے خلاف مواد فراہم کرتے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان پر مستقل طور پر پابندی عائد کی جائے۔اپنے مطالبات کے حق میں کتبے اور بینرز اٹھائے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے فرقہ واریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور واضح کیا کہ مذہبی محفلوںمیں قرآن وحدیث اور آئمہ اہل بیت کے فرامین سے ہٹ کر خود ساختہ خرافات کا اظہار اتحا د امت کے لئے زہر قاتل ثابت ہورہا ہے۔ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔چاروں مکاتب اسلامی سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کی قیادت مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا قاری وقاص، مولانا حسین احمد اعوان،چودھری نشان علی، مولانا ظفرعباس جعفری، مولانا محمد علی یزدانی ، مولانا امتیاز حسین کاظمی اور دیگر رہنماوں نے کی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مودت اہل بیت فاونڈیشن کے چیرمین چودھری نشان علی نے کہا کہ جعفرجتوئی کے خلاف مقدمہ درج کروا کر ہم نے شیعہ قوم میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا ہے۔  حسینی اسٹیج پر جھوٹ بولنے والوں کامحرم الحرام کے دوران اور اس کے بعد بھی محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تکفیری دہشت گرد گروہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کررہا ہے تو دوسری طرف سٹیج حسینی پر خود ساختہ قصے سنا کر جعفرجتوئی، غضفرعباس تونسوی ، حسنین علی کھرل، موسیٰ حیدر زیدی، آصف رضا علوی ا ور ان جیسے دیگر نام نہاد خطیب مکتب اہل بیت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد ذاکر جعفر جتوئی کو متحدہ علمابورڈ پنجاب کی طرف سے توہین باری تعالیٰ ، توہین رسالت ، توہین اہل بیت اور توہین صحابہ کا مرتکب قراردیے جانے کے باوجود انسداددہشت گردی عدالت کی طرف سے ملزم کی رہائی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عدالتی نظام پرسوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button