عزاداری کا راستہ روکنے والے حسینی جذبے سے ناآشنا ہیں، علامہ عارف واحدی
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادارہ) پشاور میں عظمت شہداء و استقبال محرم الحرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ اسلام کا دوسرا نام تشیع ہے، کربلا والوں کے پیغام سے دلوں کو منور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ محرم و صفر نے اسلام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ حسینی مشن اسلام کے پرچم کو بلند رکھنا ہے اور ہمارا مشن حسینی ہے۔ ہم حسینی مشن اور پیغام کو لیکر صدیوں سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس راستہ میں دشمن رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ لیکن مشن حسینی اور حق کا راستہ نہ روک سکنے پر دشمن آج ہم پر حملہ آور ہے۔ دشمن کی خام خیالی ہے کہ نمازیوں اور جلوس میں مشغول عزاداروں پر حملے کرکے انہیں دھمکایا جاسکتا ہے۔ راولپنڈی میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کی گئی، لیکن دنیا نے دیکھا کہ اربعین کے موقع پر راولپنڈی میں تاریخی جلوس نکالا گیا۔ عزاداری کا راستہ روکنے والے حسینی جذبے سے ناآشنا ہیں۔