پاکستانی شیعہ خبریں

عزاداری کے سوداگر ہم سے ہمارا عقیدہ اور پیسہ دونوں لوٹ رہے ہیں، علامہ رمضان توقیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکز ی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پشاور میں عظمت شہداء و استقبال محرم الحرام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ آج تمام تنظیمیں اس مقدس مقام پر جمع ہیں۔ یہ جگہ ہمارا مرکز ہے، اس مرکز کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے، ضروری ہے کہ کوئی متنازعہ بات نہ کی جائے تاکہ اس مقام کی مرکزیت برقرار رہے۔ مقررین محرم الحرام میں مجمع کے اذہان کے مطابق تقاریر کریں۔ دشمن اس ماہ میں وار کرنے کے لئے تیار بیٹھا ہوتا ہے، میڈیا بھی متوجہ ہوتا ہے، ضروری ہے کہ انتہائی احتیاط برتی جائے۔ شیعہ اور سنی کے مشترکہ دشمن کو کامیاب نہ ہونے دیا جائے، مبلغین جوش خطابت کے باعث بہت کچھ کہہ جاتے ہیں، ہمیں اندرونی و بیرونی دو طرح کے دشمن کا سامنا ہے۔ عالم کے روپ میں مذہب و مسلک کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ عزاداری کے سوداگر ہم سے ہمارا عقیدہ اور پیسہ دونوں لوٹ رہے ہیں۔ ڈی آئی خان جیل میں بظاہر تین شیعہ لوگوں نے سنی مکتب اختیار کیا، لیکن ایک سو بیس شیعہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ڈی آئی خان جیل میں کوئی شیعہ مولوی جانے کو تیار نہیں چونکہ وہ فیس نہیں دے پاتے۔ ہمیں چاہیے کہ جیل میں رہنے والوں کے مسائل کو سنیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button