Uncategorized

سنجیدہ علماء شیعہ سنی لڑائی کی سامراجی سازش ناکام بنائیں، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء محرم میں کشیدگی کے بجائے کشادگی کا مظاہرہ کریں، حکومت محرم کے اجتماعات کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرے، سنجیدہ علماء شیعہ سنی لڑائی کی سامراجی سازش ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل سنت محرم میں قیام امن کیلئے حکومت کا ساتھ دیں گے، غلبہ اسلام کیلئے پیغام حسینؑ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ لاہور میں محرم الحرام کے اجتماعات کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ صحابہ کرام اور اہل بیتؑ کی گستاخی کرنیوالے فسادی ہیں، علماء کرام اپنے خطبوں میں اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت امت مسلم کیلئے زہر قاتل ہے، مسلمان دشمن طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کر رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button