Uncategorized

چوہدری شیر علی نے رانا ثناء اللہ کا اصل چہرہ بےنقاب کر دیا، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چوہدری شیر علی نے رانا ثناء اللہ کا اصل چہرہ بےنقاب کر دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ 20 نہیں 34 افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو انصاف نہیں ملا، وزیر لاقانون کے کالعدم تنظیموں سے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ فیصل آباد میں بجلی کے ناقابل برداشت بل پر خاتون کی خودکشی کی ایف آئی آر حکمرانوں کے خلاف درج ہو نی چاہیئے۔ وزراء کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔ حامد رضا کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی داخلی کشمکش مفاداتی سیاست کا نتیجہ ہے۔ نون لیگ کے دور میں بیروگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا ہے کہ لاہور بدل چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مکمل آزاد ہونے تک ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑتا رہے گا۔ قیام پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والے استحکام پاکستان کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ جنرل الیکشن میں مسلم لیگ نون کا حشر پیپلزپارٹی سے بھی بُرا ہوگا۔ محسن لطیف کی شکست سے ثابت ہو گیا ہے کہ اہل لاہور مسلم لیگ نون سے تنگ ہیں۔ جنرل الیکشن کی نسبت ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے ووٹ میں اضافہ اور مسلم لیگ نون کے ووٹ میں کمی ہوئی ہے۔ ضمنی الیکشن کے نتائج سیاسی موسم بدلنے کا اشارہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button