پاکستانی شیعہ خبریں

بولان، ماتمی جلوس کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بولان میں 8 محرم الحرام کو ماتمی جلوس کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ لیویز تھانا بھاگ میں درج کرلیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت نائب تحصیلدار بھاگ عبدالستار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد لیویز نے حساس اداروں کی مدد سے خود کش حملہ آور کے سر اور بازو تحویل میں لے لیے ہیں۔ لیویز کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر خودکش حملہ آور کے نادرا سے فنگر پرنٹ حاصل کیے جائیں گے، جس کے بعد حملہ آور کے اعضاء کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا، بولان دھماکے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button