پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام شیعہ قتل و غارت گری کیخلاف احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام پارہ چنار میں شیعہ شناخت پر قتل و غارت جیسے متعدد شیعہ نسل کشی کے واقعات کے خلاف مومن آباد مسجد سے علمدار چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے مجلس علمائے مکتب جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ وسیم عباس معصومی، ضلعی صدر ملتان فخر نسیم، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان حسن رضا نے خطاب کیا۔ رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شیعہ شناخت کے ساتھ ہونے والی قتل و غارت گری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہمارا خون بہایا گیا ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، وطن سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے، پارہ چنار اور گلگت بلتستان میں ہونے والے واقعات سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button