Uncategorized

داعش، طالبان اور النصرہ فرنٹ عصرِ حاضرکے یزیدی ہیں، مفتی قاضی سعیدالرحمن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پاکستان سُنّی تحریک نے یوم عاشورہ کو یوم پیغام حسینؓ کے طور پر منایا، اسلام کے تحفظ اور سربلندی کیلئے نواسۂ رسولؐ سیدنا حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں کانفرنسیں اور سمینارز منعقد کیے گئے، اس سلسلے میں مرکز اہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول اور جامعہ حسینیہ تبیان القرآن دھمیال میں سالانہ مرکزی پیغام حسینؓ کانفرنسز منعقد کی گئیں جن میں مفتی قاضی سعیدالرحمن قادری، علامہ طاہر اقبال چشتی سمیت ملک کے جید علماء و مشائخ اور سکالرز نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کیخلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے، حضرت امام حسینؓ اور انکے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پوری اُمت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، نواسہ رسول نے باطل کے سامنے سرنگوں ہونیکی بجائے سر کٹانے کو ترجیح دیکر اپنے نانا کی امت کیلئے لازوال مثال قائم کی، امام حسینؓ سے محبت و عقیدت کے اظہار کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جس مقصد کیلئے انہوں نے جان قربان کی تھی اسکے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ داعش، طالبان اور النصرہ عصرِ حاضرکے یزیدی ہیں، اسلام کے نام پر فساد برپا کرنے اور بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پوری امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے، علماء کرام کا کہنا تھا کہ عاشق رسول ؐغازی ممتاز حسین قادری اور سود سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کو سیکولر بنانیکی سازش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button