پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ایبٹ آباد میں طلب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ 13 نومبر 2015ء کو ایبٹ آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کی فعالیت، شعبہ جاتی کارکردگی اور دیگر امور پر بحث اور فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس بعد نماز جمعہ شروع ہوگا جس میں تحفظ عزاداری سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ڈویژنل عہدیدار کی تقرری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button