Uncategorized

سانحہ منیٰ سعودی عرب کی مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا، پاسبان اہل سنت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاسبان اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں ”سانحہ منٰی پس منظر و پیش منظر اور ہماری ذمہ داریاں” کے موضوع پر قومی علماء و مشائخ کنونش کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے علامہ حیدر علوی، مفتی گلزار نعیمی اور دیگر علماء مشائخ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علماء کا کہنا تھا کہ سانحہ منٰی سعودی عرب کی مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا، حجاج کرام کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا گیا، لاشوں تلے دب جانے والے بے ہوش حاجیوں کو بھی نہ بچایا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی وزارت حج کے ساتھ پاکستان وزارت مذہبی امور نے بھی سانحہ کے بعد انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا، علامہ حیدر علوی نے کہا کہ افواج پاکستان آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہیں، جو سیاستدانوں کو ہرگز قابل قبول نہیں، جس کے باعث انہوں نے اپنی توپوں کا رخ فوجی قیادت کی جانب موڑ لیا ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ افواج پاکستان وطن کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں، اس موقع پر فوج کی کردار کشی، فوج کے خلاف بدزبانی کرنا اور فوج کے مورال کو گرانا پاکستانی عوام کو قطعاً قابل قبول نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button