پاکستانی شیعہ خبریں

زائرین کا راستہ کھولا جائے، بصورت دیگر ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے، علامہ حمید امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فی الفور ملک کے مختلف علاقوں میں رکے ہوئے زائرین کے قافلوں کو روانہ نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔ ڈیرہ اللہ یار ضلع جعفر آباد، ژوب اور ملک کے دیگر علاقوں میں پولیس کی جانب سے زائرین کے قافلوں کو روکے جانے پر وزارت داخلہ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کے مسائل کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ سندھ، خیبرپختونخوا اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے زائرین کی بسوں کو ژوب کے مقام پر صوبائی انتظامیہ و پولیس نے روکا ہوا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر زائرین کے علاوہ ملک بھر میں بسنے والے کروڑوں شیعیان حیدر کرار میں شدید بے چینی اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل علامہ ساجد علی نقوی نے بھی اس صورتحال کو پریشان کن اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس مسئلہ کو فوری اور مستقل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس پریشان کن صورت حال کے پیش نظر بلوچستان انتظامیہ اور پولیس کو فوری اقدام کے ذریعے زائرین کو ہنگامی ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، تاکہ ملک بھر میں پیدا ہونے والی بے چینی و تشویش کا خاتمہ ہوسکے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ زائرین کے مسئلہ پر یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ زائرین کے مسئلہ پر صوبائی حکومت وفاقی حکومت کو اور وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ذمہ دار قرار دے کر اس مسئلہ سے بری الذمہ ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔ جمہوری حکومت اداروں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے زائرین کو ریلیف فراہم کرنے کا پابند بنائے اور اس مسئلہ کا مستقل حل کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button