Uncategorized

چند عرب ممالک شام میں حکومت کی تبدیلی کے نام پر دہشتگردی پھیلائے ہوئے ہیں، علامہ قاضی نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ مغرب اور عرب حکمران یمن اور بحرین میں جاری مظالم بند کروائیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی بن چکی ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ فرانس میں ہونیوالا دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، اس کی مسلم ممالک نے بھی مذمت کی ہے، مگر اسلامی حکمران یمن اور بحرین میں ہونیوالے مظالم، شام اور پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کیخلاف خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حاشیہ بردار چند عرب ممالک شام میں حکومت کی تبدیلی کے نام پر دہشتگردی پھیلائے ہوئے ہیں، اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں ہونیوالے واقعات مغرب کی اپنی غیر منصفانہ پالیسیوں کا کیا دھرا ہے جبکہ اسرائیل کو مضبوط کرنے کیلئے شام میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عالمی دہشتگردی کا ذمہ دار خود امریکہ اور مغربی ممالک ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کیلئے حالات کو خراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے، اس کیخلاف امن پسند قوتوں کو اکٹھے ہونا ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button