پاکستانی شیعہ خبریں

شیعان حیدر کرار تصادم کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ قربانی کی پالیسی پر گامزن ہیں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ شیعیان حیدر کرار تصادم کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ قربانی کی پالیسی پر گامزن ہیں، قربانی ہی کے ذریعے عزادری کے سامنے ہر رکاوٹ کو دور کریں گے اس لیے مومنین کو ہر وقت قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ جیکب آباد کے شہداء کے رسم چہلم کے موقع پر ٹاؤن ہال جیکب آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ان کی قربانیوں سے عزاداری کا سلسلہ بڑھتا جائے گا، جو لوگ یہ سمجھ کر عزاداری اور مجالس کو ختم کرنے کے لیے خودکش حملے کریں گے تو وہ سمجھ لیں کہ یہ سلسلہ کبھی ختم نہیں ہوگا بلکہ بڑھتا جائے گا کیونکہ عزادری کرنے والے لوگ قربانی کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے لیے کسی سے لائسنس یا پرمٹ لینے کی کوئی ضرورت نہیں، ہم نے سانحہ شکارپور کے وقت حکمرانوں پر واضح کردیا تھا کہ شکاپور دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے، آماجگاہ ختم کرنے کے لیے حکومت نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے، جس کے باعث سانحہ جیکب آباد رونما ہوا۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملک کی ایجنسیاں اس وقت کیا کرتی ہیں جب عزاداری، قافلوں اور مجالس پر خودکش حملے ہوتے ہیں۔ انہوں نے شیعیان حیدر کرار سے عزم لیا کہ وہ کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ قربانی کے بغیر ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے سانحہ جیکب آباد کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی، پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ذوالفقار سرکی ،میر لیاقت لاشاری نے شرکت کی۔ تقریب سے علامہ میثم حسین، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ اسد اقبال زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button