پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہید قائدؒ کے رفیق جنرل (ر) تصور حسین نقوی انتقال کر گئے

شیعہ نیوز : شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے عظیم رفیق اور انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینیؒ کے یاورِ خاص جنرل(ر)سید تصور حسین نقوی(خوارزمی) طویل علالت کے بعددر الفناء سے درالبقاء کی جانب کوچ کرگئے ۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی علاقے مدینہ سیداں گجرات میں سپرلحد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم جنرل (ر) سید تصور حسین خوارزمی آف مدینہ سیداں گجرات سی ایم ایچ کھاریاں میں انتقال فرماگئے۔ وہ پاک فوج کے ایک عظیم جنرل، بے لوث مجاہد، با اصول آفیسر اور انقلابی راہنما تھے۔ انہوں نے آمرضیاء الحق کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکےمرحوم نےجنرل ضیاءکے آمرانہ دور حکومت میں اوکاڑہ کینٹ کے اندر پہلی شیعہ مسجد وامام بارگاہ کی بنیاد رکھی ۔

ذرائع کے مطابق مرحوم جنرل (ر)تصور حسین نقوی تحریک جعفریہ پاکستان کے انتہائی فعال اور شہید قائد علامہ عارف حسینیؑ کے خاص رفقاء میں شامل تھے ، انتہائی ملنسار ،شفیق اور مہمان نواز انسان تھے۔

مرحوم نےپسماندگان میں دو فرزند ایک مولانا سید جعفر حسین شاہ خوارزمی اور دوسرے سید رسول شاہ کو سوگوار چھوڑا ہے ، مرحوم کی اہلیہ ایک برس قبل داعی اجل کو لبیک کہہ گئی تھیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے مدینہ سیداں گجرات میں ادا کی گئی اس موقع پر ان کے فرزند ارجمند مولانا جعفرحسین شاہ خوارزمی اور مولانا مبارک علی نے خطاب کرتے ہوئے مرد مجاہد کی شخصیت، کردار اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ مرحوم کو ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button