پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ، تکفیری دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دو بم برآمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں کی جان سے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ پولیس نے مختلف کارروائیاں کر کے دو بم برآمد کر لیے۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر پولیس نے سیٹلائٹ ٹاون میں کاررائی کرکے دو بم برآمد کئے، بم برآمد کرنے کے بعد پولیس نے بی ڈی ایس کو اطلاع دی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری کارروائی کرکے دونوں بموں کو ناکارہ بنا دیا، جن کا وزن 8 اور 10 کلو ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلا بم لاری اڈے کے قریب سے برآمد ہوا۔ جس کا وزن آٹھ کلو تھا، جبکہ دوسرا بم جیلانی ہسپتال کے قریب سے برآمد ہوا، جس کا وزن 10 کلو تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے