وزیراعلیٰ سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات، رینجرز اختیارات و دیگر امور پر تبادلہ خیال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور رینجرز کے خصوصی اختیارات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورت حال، دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، اور رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کو جرائم پیشہ افراد، ٹارگٹ کلرز اورتکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے تفویض کئے گئے اختیارات کی مدت گزشتہ ہفتے ختم ہوگئی ہے، تاہم پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے اختیارات کی مدت میں توسیع کی سمری تاحال منظور نہیں کی گئی ہے