لاہور، انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ کا داعش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور پریس کلب کے باہر انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ کے زیراہتمام دنیا میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ کے رہنما سید احسن علی رضوی نے کی۔ مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں اورعالمی دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن ضرب عضب نےتکفیری دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب وہ شہروں میں چھپے ہوئے جن کے خاتمہ کیلئے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ شہروں تک بڑھایا جائے اورتکفیری دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اپنے پر پھیلا رہی ہے جس کا سدباب کرنا ہو گا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شام اور عراق سے بیرونی مداخلت ختم کی جائے