Uncategorized

بڑے ممالک کا دوہرا معیار عالمی امن کی راہ میں رکارٹ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہید بچوں نے قوم کو دہشتگردوں کیخلاف متحد کر دیا ہے، یوم شہدا ء پشاور کے موقع پر پوری قوم دہشتگردوں کیخلاف قومی جہاد جاری رکھنے کا عہد کرے، سندھ حکومت جوش سے نہیں ہوش سے کام لے، رینجرز نے کراچی کا امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ممالک کا دوہرا معیار عالمی امن کی راہ میں رکارٹ ہے، سانحہ آرمی پبلک سکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، سانحہ پشاور کو ایک سال بیت جانے کے باوجود غم کی شدت کم نہیں ہوئی۔ قوم اپنے شہیدوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ میں 16 دسمبر کو منائے جانیوالے یوم شہداء وطن کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ شہداء پشاور کے نام پر سائنس یونیورسٹی قائم کی جائے، سیاسی دہشتگردوں کیخلاف بھی آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے، پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف جنگ جیت رہی ہے، مسلمانوں کو صلیبی جنگوں کا سامنا ہے، ملک میں ڈیموکریسی کے نام پر ڈاکو کریسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو سڑکیں بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا، دنیا میں پٹرولیم مصنوعات سستی اور پاکستان میں مہنگی ہیں، حکومت نے 2 سال میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی لگا کر 841 ارب روپے وصو ل کئے ہیں، قومی لیڈروں کی ہوس اقتدار کی وجہ سے سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حکمران پاکستان کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خاتمے کی مشترکہ حکمت عملی طے کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button