Uncategorized

شیعہ علما کونسل پنجاب کی اسلامک موومنٹ نائجیریا پر حملوں کی مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے نائجیریا میں اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ آیت اللہ الشیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری اور سینکڑوں افراد کی فوج کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ، انسانی حقوق تنظیموں اور او آئی سی سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ لاہور میں اسلامی تحریک پنجاب کے سیاسی سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ الشیخ ابراہیم زکزکی اسرائیلی اور نجدی قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکتے تھے، اسی وجہ سے نائجیریا کے شہر زاریا کے حسینیہ بقیتہ اللہ میں پرامن اجتماع پر فوج نے دھاوا بولا، جس میں اسلامک موومنٹ کے سینئر رہنما شیخ محمد نوری، ڈاکٹر مصطفیٰ سعید، ابراہیم عثمان اور جیمی گلیما سمیت الشیخ ابراہیم زکزی کے آخری بیٹے علی بھی شھید ہو چکے ہیں جبکہ فوج نے شیخ ابراہیم زکزاکی اور انکی اہلیہ کو شدید ذخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نائجرین فوج آلِ یہود و آلِ سعود کے نمک خوار تکفیری دہشتگرد گروہ بوکوحرام سے نمٹنے میں تو ناکام رہی ہے، مگر پرامن مسلمانوں پر تشدد کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، نائجیریا کے شہدا کا خون رائیگان نہیں جائے، اس کا حساب لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم زکزکی کے تین بیٹے بھی گذشتہ سال یوم القدس کے جلوس پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید کر دیئے گئے تھے، مگر وہ مرد قلندر کو نہیں روک سکی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button