سانحہ اے پی ایس، مرکزی تقریب میں سیاسی و عسکری قیادت شریک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ اے پی سی کی مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں جاری ہے، جس میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت ملک کی سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس سے قبل سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کے اہل خانہ اور دیگر لواحقین اپنے پیاروں کی تصاویرکے ساتھ تقریب شریک ہوئے ،ان کی آمد پر وزیراعظم نوازشریف ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تمام شرکا کھڑے ہوگئے۔ وزیراعظم، آرمی چیف اور ان کی اہلیہ نے شہدا کے لواحقین کو فرداً فرداً خوش آمدید کہا، تقریب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، اے این پی کے رہنما غلام بلور سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔ تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی شریک ہیں۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کےشہداء کی یاد میں لاہور میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، تمام ٹریفک سگنلز ریڈ کرکےسائرن بجائے گئے اور ٹریفک روک دی گئی۔
سانحہ کی یاد میں اور شہدا و اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے، جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں اسکولوں اور کالجوں میں شہدائے اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے