پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میںتکفیری دہشتگردی کو جڑ سے اُکھاڑیں گے، میجر جنرل شیر افگن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ تربت کی عوام کا یہ خاصہ رہا ہے کہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ ایف سی کا ساتھ دیا۔ آج انہی کی بدولت مکران ڈویژن میں امن کی فضا قائم ہوسکی۔ ایف سی تربت میں الیکشن کے انعقاد کیلئے پُرامن ماحول مہیا کرے گی، تاکہ عوام بغیر کسی خوف و ہراس کے اپنا حق رائے دہی آزادی سے استعمال کرسکے۔ صوبے کو خوشحال و پُرامن بنانے اور ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تکفیری دہشتگردوںکو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عوام، ایف سی اور سول انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔ صوبے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی بیخ کنی اور اندرونی و بیرونی خطرات سے بھرپور طریقے سے نمٹنے کیلئے ایف سی ہمہ وقت تیار ہیں۔ مقامی عوام حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی مشکوک سرگرمی اور مشکوک افراد کی موجودگی سے مقامی انتظامیہ اور ایف سی کو بروقت آگاہ کرے، تاکہ اُن کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے۔ عمائدین نے شرپسند عناصر کو اپنے علاقے میں پناہ نہ دینے اور سکیورٹی فورسز کو مشکوک افراد کی موجودگی کے بارے میں بروقت اطلاع دینے کی یقین دہانی کرائی۔

تمام عمائدین نے افواج پاکستان اور ایف سی کی طرف سے امن و امان کے قیام اور ملک کیلئے قربانیوں کو سراہا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عمائدین نے اپنی متعلقہ تحصیلوں اور ضلع کے مختلف ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے باور کرایا کہ ان میں سے بیشتر سست روی کا شکار ہیں۔ انہوں نے آئی جی ایف سی سے درخواست کی کہ وہ مناسب سطح پر ان اسکیموں کو بروقت مکمل کروانے کیلئے علاقہ مکینوں کی مدد فرمائیں۔ جس پر آئی جی ایف سی نے یقین دلایا کہ یہ تمام مسائل صوبائی حکومت تک پہنچائے جائیں گے، تاکہ ان کو عوام کی امنگوں کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ آخر میں آئی جی ایف سی اور عمائدین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایف سی اور عوام دہشتگردی کی عفریت کو شکست دیتے ہوئے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔ جس سے صوبے میں ترقی، امن، محبت، بھائی چارے، اتفاق اور اتحاد کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔ بلوچستان میں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرہ تشکیل پائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button