پاکستانی شیعہ خبریں

تکفیری دہشتگردوں سے چھٹکارا دلا کر اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہوگا، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پربصیرت افکار کو مشعل راہ بنانے سے ہماری ساری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہیں، خارجی اثرات سے آزاد ایسی ریاست قائد اعظم کا خواب تھا، جہاں ہر شخص کو اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادنہ زندگی گزارنے کے مواقع میسر ہوں، جہاں اقلیتوں کو تحفظ ملے،تکفیری  دہشت گردوں سے چھٹکارا دلا کر اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے قائد اعظم کے 140 ویں یوم ولادت کی مناسبت سے وحدت ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک مخلص اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے رہنما تھے، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کے لئے ایک طویل جنگ لڑی اور اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کیا، ہمارا یہ وطن قائد کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، ہمیں اس کی حفاظت کرنے کے لئے اسی درد اور اخلاص کے ساتھ تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے، قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے سے ہم معاشرے میں باوقار مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہمارا اس مٹی سے عشق مرتے دم تک قائم رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button