پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری کیخلاف علمائے کرام کی احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)نائیجیریا میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کو مسلمان کرنے والے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری اور نائیجیرین فوج کی جانب سے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز امام بارگاہ خراسان سے کیا گیا جو نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علامہ عباس کمیلی، علامہ نعیم الحسن، علامہ شبیر میثمی، علامہ مرزا یوسف حسین اور علامہ محمد حسین رئیسی نے کیا جبکہ اس موقع پر علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، علامہ کرم الدین واعظی، علامہ محمد حسین کریمی، علامہ محمد امینی، علامہ اسحاق قرائتی سمیت بہت بڑی تعداد میں علمائے کرام و ذاکرین عظام نے شرکت کی۔ اس موقع پر علماء نے ہاتھوں میں شیخ ابراہیم زکزکی کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھیں، شرکائے ریلی راستہ بھر امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اور عالم اسلام سے مطالبہ کرتے رہے کہ فی الفور نائیجرین حکومت شیخ ابراہیم زکزکی کو رہائی کیلئے اقدامات کرے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور نائیجرین حکام سے رابطہ کرکے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کہ جو فرانس کے مسئلے پر تو سراپا احتجاج نظر آتی ہے مگر امت مسلمہ کے مسائل پر خاموشی تماشائی بن جاتی ہے، نائیجیریا کے مسئلے پر عالمی برادری کی خاموشی کو ہم مجرمانہ کردار تصور کرتے ہیں، شیخ ابراہیم زکزکی عالم اسلام کے ہیرو ہیں اور پوری امت مسلمہ اس وقت پر احتجاج کرے گی جب تک کہ ان کی رہائی کے احکامات نہ جاری ہوں۔

علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ آل سعود کے جرائم نے امت مسلمہ کے قلب کو پارہ پارہ کردیا ہے، داعش ہو یا بوکوحرام، طالبان ہوں یا القاعدہ سن سب کی پیدائش کے پیچھے امریکہ کے بعد اگر مسلمانوں میں سے کسی کا ہاتھ ہے تو سب جانتے ہیں کہ وہ آل سعود ہیں، وقت آگیا ہے امت مسلمہ حق بات کو کہنے کی جرات پیدا کرے اور آل سعود کے جرائم کو عوام کے سامنے لاکر خائن حرمین شریفین سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ شیخ ابراہیم زکزکی نے اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے اپنے چار بیٹوں کی قربانی دیکر یہ ثابت کردیا کہ حسینی کبھی بھی اور کسی بھی وقت بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیار ہے لیکن کسی یزید کے سامنے اپنا سر جھکانے سے زیادہ موت کو ترجیح دیتا ہے، انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سوال کیا کہ ملت جعفریہ کے قاتلوں کو کب کیفر کردار پر پہنچایا جائے گا۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ دشمن دنیا بھر میں آزادی فلسطین کی تحریک کے ابھرتے ہوئے قدم دیکھ کر خوف کا شکار ہے، تحریک اسلامی نائیجیریا کی القدس ریلیوں کو پہلے بھی اسرائیلی مفاد کی نگران نائجیرین فوج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا، شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ اور قتل عام اسی عمل کی ایک کڑی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button