Uncategorized

آیت اللہ شیخ نمر کی شہادت کیخلاف شیعہ علماء کونسل کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے سعودی حکمرانوں کے وحشیانہ تشدد اور سعودیہ میں مسلمانوں بالخصوص سعودی عرب کے معروف عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کے ناحق حکومتی قتل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کرم الدین واعظی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے مظلوم رہے ہیں اور ہمیں اس بات پر فخر ہے، ہم ہمیشہ سے ظالموں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، شہید آیت اللہ باقر نمر ایک مجاہد اور حقوق انسانی کی بازیابی کے لئے انتہائی سرگرم تھے، جس کی وجہ سے جولائی 2012ء میں سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر لیا تھا، جب سے اب تک انہیں انتہائی اذیتیں دی گئیں اور بالآخر آج انہیں دہشت گردی کے الزام میں پھانسی دے کر بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا گیا، ان کو دی گئی پھانسی دراصل اور درحقیقت عالم انسانیت کا قتل ہے، ہم او آئی سی سمیت انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور سعودی مظالم کا نوٹس لیں اور حقائق کو منظر عام پر لائیں، اس المناک واقعے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان پورے سندھ میں اتوار بتاریخ 3 جنوری 2016ء کو مظاہرے کرے گی۔ خطاب کرنے والوں میں علامہ جعفر سبحانی، علامہ فیاض مطہری، علامہ سجاد ہاتمی، علامہ شریف مشہدی بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button