Uncategorized

شیخ باقر نمر کا ناحق خون آل سعود کی نابودی کا سبب بنے گا، علی مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف سعودی مذہبی و دینی شخصیت آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو آل سعود کی بربریت کا نشانہ بننے پر مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے آمر طاقتوں کیخلاف قیام کرنیوالے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں، بالخصوص مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس طرح کی تسلط پسند ڈکٹیٹر حکومتوں کیخلاف قیام کیا، سعودی عالم دین باقر نمر کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، عوام کے برحق مطالبات کی پاداش میں سر کا قلم کیا جانا قابل تشویش ہے۔ لاہور میں آئی ایس او کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ عالم دین شیخ باقر النمر کو حق پسندی کی بنیاد پر دی گئی سزا قابل مذمت ہے، دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم و بربریت کیخلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، عالمی استعمار، انقلاب اسلامی سے خوفزہ ہو کر حریت پسند آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے، استعمار ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے اور سعودی عالم دین کو سزائے موت کا جنونی اور بدترین فیصلہ استعماری سازش کی ایک کڑی ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آیت اللہ نمر شیخ باقر النمر کا ناحق خون آل سعود کی نابودی کا سبب بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button