Uncategorized
پنجاب میں داعش کی بھرتیوں پر پنجاب حکومت خاموش ہے، خورشید شاہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں وفاقی حکومت کی جانب سے مداخلت کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم میں شامل کچھ افراد مسئلے کو طول دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سکھر پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق کی مداخلت پر سندھ حکومت کو تحفظات ہیں، جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی ٹیم میں بیٹھے کچھ افراد مسئلے کو بڑھانا چاہتے ہیں، اس لئے مسئلے کے حل کیلئے وزیراعظم خود کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں داعش کی بھرتیوں پر پنجاب حکومت خاموش ہے، لہٰذا سمجھ میں نہیں آ رہا کہ پنجاب میں کس کے سائے میں داعش کی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔