Uncategorized

آل سعود یہودی ایجنڈے پر امت کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، پیر معصوم نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علما پاکستان (نیازی) کے سربراہ قائد اہل سنت پیر معصوم نقوی نے سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ باقرالنمر کو سزائے موت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آل سعود امت کو تقسیم کرنے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے اسرائیلی اور امریکی ایجنڈے کو پورا کرنے سے گریز کریں، موت ہر کسی کو آنی ہے، لافانی اقتدار صرف اللہ تعالیٰ کا ہے۔ لاہور میں عہدیداروں سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی خلاف ورزیوں اور علما کو سزائے موت کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، بحرین اور شام میں ہونیوالی مداخلت کے علاوہ پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی اور انتہا پسندوں کو فنڈنگ کے الزامات سے سعودی عرب خود کو نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی بادشاہت کا اسلام میں کوئی تصور نہیں جبکہ زبردستی اقتدار پر قابض ہونیوالے آل سعود کی طرف سے جنت البقیع میں صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرنے کا دکھ بھی اُمت ابھی نہیں بھلا سکی اور جے یو پی مطالبہ کرتی ہے کہ حجاز مقدس کا انتظامی کنٹرول مسلم ممالک پر مشتمل کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button