Uncategorized

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جسٹس پارٹی نے سعودیہ کی حمایت اور ایران کو روش بدلنے کا مشورہ دیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان جسٹس پارٹی کے چیئر مین ابو الحیات شاہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی کی صورتحال مسلم امہ کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اسلامی ممالک کو اس جانب فوری توجہ دینی ہوگی۔ ابو الحیات شاہ جو کراچی میں پارٹی کی مرکزی کونسل کے ارکان کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نازک وقت میں اس بات کی ضرورت ہے کہ 34 ممالک کی اسلامک پیس کینپگ فورس کے قیام کو فوری عملی جامعہ پہنا کر اس کو فعال کیا جائے تاکہ یہ اسلامی فوج دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں کسی بھی قسم کے دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن لے کر کارروائی کر سکے۔ حیات شاہ نے کہا کہ چونکہ اس وقت اسلامی ممالک ہی دہشت گردی کا شکار ہیں، اس لئے 34 ممالک کی اسلامک پیس کیپنگ فورس ان ممالک سے دہشت گردوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اسلامی ممالک کے سربراہان کو اس بارے میں سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کے کچھ عناصر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ سنی اتحاد ہے حالانکہ اس 34 ملکی اتحاد نے برملا کہا ہے کہ یہ اتحاد صرف اسلامی ممالک سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ہے۔ ایران کو بھی اس اتحاد میں شمولیت اختیار کرنی چاہئے اور سفارتی آداب کو پامال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ حیات شاہ نے کہا کہ سعودی عرب میں دی جانے والی پھانسیاں اس ملک کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئے، ایران میں بھی مختلف لوگوں کو پھانسیاں دی جاتی رہی ہیں مگر سعودی عرب یا کسی دوسرے اسلامک ملک نے اس پر کبھی احتجاج نہیں کیا ہے، اس لئے ایران کو بھی اب اپنی روش بدلنی چاہیئے۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد میں سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کیا گیا اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور پر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button