Uncategorized

حکمران برما میں مسلم نسل کشی رکوانے کیلئے کردار ادا کریں، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سیالکوٹ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران برما میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے کردار ادا کریں اور مذہبی بنیادوں پر دہشت گردی کو ختم کیا جائے۔

سیالکوٹ میں بشارت عظمٰی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم محرم الحرام میں بھائی چارے کو فروغ دیں اور ایسے افراد پر کڑی نظر رکھیں، جو امن و امان کے لئے مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر علامہ ساجد نقوی نے پاکستان، برما، کشمیر، فلسطین، عراق، شام، یمن کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

مرکزی امام بارگاہ مستری محمد عبداﷲ میں بشارت عظمٰی کانفرنس سے علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سبطین سبزواری، علامہ حافظ کاظم رضا، علامہ محمد اصغر یزدانی، مولانا سید نصیر حسین، سید اعجاز حسین نقوی، سید کاظم علی نقوی، چوہدری نشان علی، تنویر حسین نقوی، مولانا عارف حسین نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی جانب سے ملک بھر میں بشارت عظمٰی کانفرنسز کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button