مشرق وسطی
شام کے ایک سو پچاس شہر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
روس کی مسلح افواج کی کمیٹی کے اعلی عہدیدار جنرل سرگئی روسکوئی نے کہا ہے کہ گزشتہ دسمبر کے مہینے سے اب تک شام کے ایک سو پچاس شہر آزاد ہوگئے ہیں۔ جنرل سرگئی روسکوئی نے مزید کہا کہ شام کے ایک سو چونتیس شہر دسمبر کے مہینے میں اور انیس شہر جنوری کے مہینے میں آزاد کرائے گئے۔
روسی مسلح افواج کی کمیٹی کے اس اعلی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حلب، لاذقیہ، حماہ اور الرقہ صوبوں میں بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جنرل سرگئی روسکوئی نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک دہشت گردوں کے گیارہ سو ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں اور روسی لڑاکا طیاروں نے داعش کے تیل کے مراکز اور جنگی سازوسامان کو بھی نشانہ بنایا ہے۔