پاکستانی شیعہ خبریں

الطاف حسین داعش کے آگے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہے ہیں، بیرسٹر محمد علی سیف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر اور صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے ملک بھر کے حکمرانوں اور عوام کو طالبان اور داعش کی موجودگی کے بارے میں سب سے پہلے آگاہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ الطاف حسین ہی ملک و قوم کے نجات دہندہ ہیں اور نام نہاد پابندیوں کے باوجود داعش سمیت ملک دشمن قوتوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کو چاہئے کہ وہ طالبان کے بعد داعش کی پاکستان میں موجودگی پر پردہ ڈالنے کے بجائے حقائق کو تسلیم کریں اور کھل کر اور سامنے آکر سنگین صورتحال کا سامنا کریں کیونکہ بزدلی، چھپنے اور چادر اوڑھ لینے سے داعش کے دہشت گردوں سے نہ تو عوام بچ سکتے ہیں اور نہ ہی حکمرانوں کے محلات محفوظ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی ملک میں کاروائیوں اور اعتراف کے بعد اب کوئی جواز نہیں رہتا کہ اس کی موجودگی سے انکار کیا جائے اور اب بھی جو سیاسی و مذہبی رہنما داعش کی موجودگی کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں وہ دراصل داعش سے اپنے تعلقات نبھا رہے ہیں اور ملک و قوم کو ناقابل تلافی حد تک نقصان پہنچانے کا عمل کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ داعش کی ملک میں کاروائیوں اور اس کا اعتراف کرنے کے بعد مصلحت کی چادر کو اتار پھینکا جائے اور ملک میں جو عناصر داعش کو مدد اور تعاون فراہم کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرکے داعش کا ملک بھر سے فی الفور خاتمہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button