پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی کے اڈے پنجاب میں ہیں، انکے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، سردار حسین بابک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر خیبر پختونخواہ اسمبلی سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باچا خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر باز محمد نے کی۔ سردار حسین بابک نے کہاکہ باچا خان یونیورسٹی پر تکفیری دہشتگردوں کا حملہ حکومتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان جب بنایا جا رہا تھا، تو تمام سیاسی جماعتوں نے اسکی تائید کی تھی۔ دہشتگردی ایک بڑا مرض ہے۔ اس سے قوم کو چھٹکارا ملنا چاہئیے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اس لئے ہورہی ہے کہ ہم تکفیری دہشتگردوں کاساتھ نہیں دے رہے۔ پنجاب میں امن اسلئے ہے کہ وہ تکفیری دہشتگردوں کاساتھ دے رہے ہیں۔ یا اگر یہ کہا جائے کہ طالبان سمیت تمام تکفیری دہشتگردوں نے شریف برادران سے اپنی خاس محبت اور انسیت کی بناء پر پنجاب کو اپنی لسٹ میں سے نکال دیا ہے تو بے جا نا ہوگا

پنجاب کے خادم اعلیٰ کی خدمت گزاریاں کسی اور سمت میں ہورہی ہیں، عوام بھوک افلاس میں مبتلا ہوکر جعلی پولیس مقابلوں میں مارے جارہے ہیں،اور پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت کےمنتظر تکفیری دہشتگردوں کے گھروں میں پاہانہ بنیادوں پر موٹی رقم بھیجی جارہی ہیں، پنجاب کا وزیر قانون قانون شکنی میں پی ایچ ڈی ہے،رانا ثناء اللہ کے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروپوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں نواز برادران سمیت پاکستان کے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے آگاہ ہیں مگر ۔۔۔؟ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔خیبرپختونخواہ میں ہمارے مرکزی رہنمائوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں قربانناں دی ہیں،اور ہم اپنی قربانیوں کی راہ پر ثابت قدم ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button