قوم جنرل ضیاء کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، اکرم رضوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)انجمن طلباء اسلام کے ناظم لاہور ڈویژن محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو فول پروف نہ بنانا حکومتی نااہلی ہے، تحریکِ طالبان پاکستان را کی سپانسرڈ تنظیم ہے، غیر محفوظ افغان سرحد نے پاکستان کو اپاہج کر رکھا ہے، پاک افغان بارڈر کو سیل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں29 اور 30 جنوری کو اے ٹی آئی کے ہونیوالے لاہور تا اسلام آباد روڈ کارواں کے سلسلہ میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اکرم رضوی نے مزید کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کیخلاف فوج اور قوم کا عزم کمزور نہیں کیا جا سکتا، امن دشمنوں نے تعلیمی ادارے پر وار کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے قاتلوں نے درسگاہ کو قتل گاہ میں تبدیل کیا ہے، دہشتگردی کیخلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاک افغان سرحد کیساتھ قائم بھارتی قونصل خانے تکفیری دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کروانے والوں کو اسلحہ، تربیت اور پیسہ بھارت فراہم کرتا ہے، حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، قوم جنرل ضیاء کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے، تکفیری دہشتگرد اسلام، پاکستان اور انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا تو سانحہ چار سدہ رونما نہ ہوتا، علم حاصل کرنیوالوں کو خون میں نہلانے والے مسلمان نہیں ہو سکتے، پاکستان دشمن قوتیں دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں