Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے وفد کی جناح ایئر پورٹ پر پی آئی اے ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے پی آئی اے ملازمین پر ریاستی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے بے گناہ افراد کے قتل کا ذمہ دار وفاق و صوئی حکومتوں کو قرار دیا۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے جناح انٹرنیشل ایئر پورٹ پر پی آئی اے ہیڈ آفس کے سامنے جوانٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے مزدوروں کی ملکیت ہے ادارے کی ترقی میں مزدوروں کا خون شامل ہے، شہید ہونے والے ملازمین نے قومی اساسے کو تباہ ہونے سے بچانے کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے، قومی ادارے کی نجکاری کے خلاف ہیں، بے گناہ انسانی جانوں پر ریاستی جبر کی نئی داستان رقم کی گئی ہے، قومی ایئر لائن کی نجکاری سے ہزاروں افراد کے گھروں کے چولے بجھ جائیں گے، جس کی ان حکمرانوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پر امن مظاہرین پر گولیاں چلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، بے گناہ افراد کے قتل کی ذمہ داری وفاق و صوئی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے جلد عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے کراچی کے رہنماؤں علامہ علی انور جعفری، علامہ مبشر حسن، سید رضا امام نقوی، میثم عابدی، حیدر زیدی، احسن عباس کے وفد نے ورکرز یونین کے عہدیداروں سہیل بلوچ، صفدر انجم و دیگر سے ملاقات کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں گزشتہ روز احتجاج میں جاں بحق ہونے والے ملازمین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button