Uncategorized
کراچی ،حساس اداروں کی کاروائی، دو تکفیری دہشت گرد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حساس اداروں نے ضلع وسطی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشتگرد تنظیم کے 2 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتارتکفیری دہشت گرد شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ سمیت ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ گرفتار ہونے والے دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکری جھنگوی عاصم کیپر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ عاصم کبیر لشکری جھنگوی آصف چھوٹو گروپ سے تعلق رکھتا ہے۔ دونوں دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا