پاکستانی شیعہ خبریں

نوشہرہ کینٹ چھاؤنی کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  نوشہرہ کینٹ چھاونی کو تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام، پولیس اور احساس اداروں کی مشترکہ کاروائی، نوشہرہ چھاؤنی کے حساس علاقے کے قریب بارود سے بھری ڈبل کیبن گاڑی پکڑلی گئی۔ پولیس اور حساس اداروں نے تین دہشت گردوں کو گرفتارکرکے 1500 ڈیٹونیٹرز، تین ہزار گز پرائما کارڈ تار اور سات سو دھماکہ خیز اشیاء برآمدکرلیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر نوشہرہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق بونیر اور ایک کا تعلق خیرآباد سے ہے۔ جن سے پولیس اور حساس ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔ انور حسین بابک، امان اللہ خان اور محمد نعیم کے پاس بارود کی نقل و حمل کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button